2 ستمبر، 2016، 1:06 PM

امریکہ میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ گرفتار

امریکہ میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ گرفتار

امریکہ میں عازمین حج سے فراڈ کرنے کے الزام میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں عازمین حج سے فراڈ کرنے کے الزام میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔اطلاعات کےمطابق امریکہ میں عازمین حج سے فراڈ کے الزام پر پاکستانی ٹریول ایجنٹ محمد مغل کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،امریکی حجاج  جدہ جانے کیلئے ایئر پورٹ پہنچے تو ٹریول ایجنٹ انہیں چھوڑ کر فرار ہو گیاجس کے بعد عازمین کو طیارے پرسوار ہونے سے روک دیا گیا تاہم  حجاج  کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے ساتھی ٹریول ایجنٹ اسلم بھٹی کی تلاش کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

News ID 1866631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha